• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر سڑک ٹریفک کیلئے بند


لاہور کے علاقے چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر ایک مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

چوہنگ میں دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، دھرنے میں شریک مذہبی جماعت کےکارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اوردھرنے جاری ہیں۔

دھرنوں کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک جام میں ایمبولنسز کو راستہ نہیں مل رہا، ٹریفک میں پھنسے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین