• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں ایسٹرازینیکا کے استعمال کے بعد خون جمنےکا دوسرا کیس رپورٹ

آسٹریلیا میں ایسٹرازینیکا کے استعمال کے بعد خون جمنے کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

آسٹریلوی حکام نے 50 سال سے کم عمر خاتون میں ایسٹرازینیکا کے استعمال کے بعد خون جمنے کے دوسرے کیس کی تصدیق کی ہے۔

یورپ میں خون جمنے کے کیسز سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا نے 50 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا کی بجائے فائزر ویکسین لگوانے کی تجویز دی رکھی ہے۔


دوسری جانب آسٹریلیا میں آج کورونا وائرس کے شکار 80 سالہ شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، یہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اس سال کی پہلی ہلاکت ہے۔

تازہ ترین