• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ سے کون کون آؤٹ؟

پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے پر مسلم لیگ (ن) نے بھی ردعمل دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو نکال دیا۔

احسن اقبال نے پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ سے سینیٹر شیری رحمٰن، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور قمر الزمان کائرہ کو نکال دیا ہے۔


ن لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ اے این پی کے رہنما میاں افتخار کو بھی پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ سے آؤٹ کردیا ہے۔

اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اپوزیشن اتحاد چھوڑنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے کہا تھا۔

تازہ ترین