• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کبڈی سیریز نومبر میں کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کی کبڈی سیریز اب نومبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے منگل کو بتایا کہ کرتار پور میں سیریز کے لئے این او سی مل چکا ہے۔ تین میچز کی سیریز ماہ رواں میں کرانا تھی ۔کوویڈ کی صورتحال کی وجہ سے اب نومبر میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ کرتارپور کوریڈور میں کبڈی سیریز ہو گی۔

تازہ ترین