• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباد سرور نے ایس ٹی اے بیچ ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے جیت لئے ۔ سنگلز میں انہوں نے محمد علی کو4-1 سے اور ڈبلز میں محمد علی کے ساتھ مل کر اسامہ سعید اور سعد احمد کو 4-2 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلزکے فائنل میں واپڈا کی ہانیہ نوید نے اقرا یونیورسٹی کی عرج بتول کو 4-1سے شکست دی۔ اختتامی تقریب میں محمد خالد رحمانی نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا کہ رمضان کے بعد کوٹری بیراج پر دریائے سندھ کے کنارے بیچ ٹینس کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین