سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) قتل کے مقد مہ میں ایک مجرم کو موت اور ایک لاکھ روپے جر ما نہ جبکہ کو بری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور نے تھانہ بڈیانہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم باسط علی کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ تین ملزمان علی حسن،محمد حسین اور ثاقب کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2014میں دیرینہ رنجش کی وجہ سے مانگا کے قریب راستے میں ناکہ لگا کراپنے ہی گاؤں کے رہائشی عنایت اللہ کو قتل کردیا تھا جس پر مقتول کے بھائی سرور نے مز کو رہ ملزمان کو نامزد کیا تھا ۔