• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا پاکستان پینل کوڈ اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر میں کی جانیوالے ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نےسٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان پینل کوڈ اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں کی جانے والی ترمیم کے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بارمحمد مقصود بٹر و دیگران نے کہا اس ترمیمی بل کے تحت جان بوجھ کر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اگر مذکورہ ترمیم منظور کر لی گئی تو یہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہو گی اور یہ ترمیم سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے طور پر استعمال کی جائے گی۔

تازہ ترین