کوہاٹ(نمائندہ جنگ )کوہاٹ کے پہاڑی علاقہ جموں کے پہاڑوں سے ملنے والی 16 لاشوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور اغوا کی دفعات درج کی گئیں ۔ایف آئی آر تھانہ جواکی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔گذشتہ دنوں کوہاٹ کے پہاڑی علاقے جموں میں اجتماعی قبر سے 16بوسیدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کا تعلق ضلع شانگلہ سے تھا۔