• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب،فٹ بال گراؤنڈ میں میچ کے دوران دھماکا، 12افراد زخمی

حب(نامہ نگار)حب کے علاقے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ کے دوران دھماکے نتیجے میں دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا فٹبال میچ کے دوران ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو حب کے علاقےالہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں جاری شہداء پولیس فٹبال ٹورنامنٹ میچ کے فائنل کے دوران زوردار دھماکا ہوا۔دھماکا خیز مواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر چھپایا گیا تھا۔

تازہ ترین