• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امان اللہ خان کی وفات پر گلگت بلتستان کے عوام سوگوار ہیں،الطاف بٹ

مظفرآباد(   جنگ نیوز ) امان اللہ خان کی وفات پرریاست کے آرپار اورگلگت  بلتستان کے عوام سوگوار ہیں۔سابق امیدواراسمبلی حلقہ ایل اے 28محمدالطاف بٹ نے اُن کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ امان اللہ خان کی وفات پر سرینگر،مظفرآباد، گلگت کے عوام سوگوار ہیں۔تحریک آزادی کشمیرکے لئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ سفارتی سطح پر انہوں نے کشمیرکاز کے لئے اہم کرداراداکیا۔ان کے نظریہ سے اختلاف ضرور ہوسکتاہے لیکن کشمیر ایک مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان سے محروم ہوگیا۔دریں اثناء محمدالطاف بٹ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآنی خوانی اوردعائے مغفرت کی اور ان کے خاندان سمیت تمام اراکین وکارکنان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
تازہ ترین