• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل پرست پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجو، امریکا بھر میں مظاہرے

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکی شہر منی ایپولیس میں کرفیو کے باوجود پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف پیر کو مظاہرے شروع ہوئے۔اے ایف پی کے مطابق منی ایپولیس میں ہنگامے اس وقت پھوٹ پڑے جب ایک پولیس کے افسر نے ٹیزر کی جگہ پستول استعمال کر لیا، فائرنگ سے ایک نوجوان سیاہ فام شہری ہلاک ہو گیا تھا۔یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کیس کے مقدمے کی وجہ سے شہر پہلے سے ہی حساس کیفیت کا شکار ہے۔کرفیو نافذ ہونے کے تقریباً 2گھنٹے بعد درجنوں مظاہرین نے بروکلین سینٹر میں پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

تازہ ترین