• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗرمضان میں امن کی فضا ء برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

پشاور( کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، سکیورٹی پلان کے مطابق مساجد، غلہ مارکیٹ، اشیاء خورد و نوش کے بازاروں، گنجان آباد علاقوں اور تجارتی مراکز سمیت اہم اور حساس مقامات پر 3ہزار سے زائد پولیس جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں پولیس گشت میں اضافہ کر کے 30 اضافی پولیس موبائل ٹیمیں جبکہ 30سپیشل رائیڈرز سکواڈز بھی ہمہ وقت گشت کریں گے-پشاور پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، پلان کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والے افراد کی کڑی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں جو مساجد، مختلف بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں فرائض سرانجام دیں گے، اسی طرح شہر میں پولیس گشت میں اضافہ کرتے ہوئے 30 پولیس اضافی موبائل ٹیم اور 30 رائیڈر سکواڈز بھی شہر بھر میں حساس مقامات اور دیگر اہم جگہوں پر مسلسل گشت کریں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کی خاطر پولیس بکتر بند گاڑیاں بھی سٹیند بائے رہیں گیسکیورٹی پلان کے مطابق اشیاء خوردونوش کے بازاروں، تجارتی مراکز، غلہ مارکیٹ اور اہم بازاروں میں خریداروں اور تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں سمیت سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژن کے 5 سو زائد حساس مساجد کی سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جہاں ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایک ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہےاس ضمن میں کپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر سکیورٹی کے فراءض سرانجام دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک مسائل پر قابو پانے کی خاطر بھی خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اندرون شہر گاڑیوں کے داخلہ میں مزید سختی کی جائے گیسی سی پی او عباس احسن نے پولیس جوانوں کو رمضان المبارک کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ماسک کے استعمال پر بھی سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے
تازہ ترین