طارق جمیل کا رمضان المبارک پر خصوصی پیغام
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق جمیل کا رمضان المبارک پر خصوصی پیغام

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے رمضان المبارک کی آمد پر دُنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں تمام اُمتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’الحمداللّہ! رمضان المبارک اس امت کے لیے اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سمیٹنے کا مہینہ ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اس مقدس اور بابرکت مہینے کو سلام پیش کرنے پر بےحد خوش ہیں۔‘

مولانا طارق جمیل کے اس خصوصی پیغام پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے بھی اُنہیں ماہِ صیام کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں آج ماہِ رمضان کا پہلا روز رکھا گیا ہے جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں آج دوسرے روزے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید