• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظور ہونے پر مریم نواز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کی ضمانت منظور کی خبر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ٹوئٹ کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں ’شُکر! الحمداللّہ‘ لکھا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کے اس خوشی بھرے ٹوئٹ پر نون لیگی کارکنان کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کو 50،50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین