پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ گلوکار سے متعلق بتایا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں سریلی آواز کی مالک گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں سے سوالات پوچھنے کا کہا۔
آئمہ بیگ کی یہ اسٹوری لگتے ہی مداحوں میں خوب وائرل ہو گئی، مداحوں نے آئمہ بیگ سے سیکڑوں سوالات پوچھ ڈالے۔
آئمہ بیگ سب سوالوں کے جواب تو نہ دے سکیں مگر انہوں نے چند سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے معذرت کی کہ وہ وقت کی کمی کے باعث ہر سوال کا جواب نہیں دے سکتیں۔
اس دوران آئمہ بیگ سے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اُن کا کیا نیا گانا آ رہا ہے؟ جس پر آئمہ بیگ نے جواب دیتے ہوئے کہا ’ ہاں۔۔۔ اُن کا نیا گانا آنے والا ہے ۔‘
ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آئمہ بیگ کو امریکی گلوکار جسٹن بیبر پسند ہے یا کینیڈین گلوکار شان مینڈس؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں امریکی گلوکار جسٹن بیبر پسند ہے۔‘