• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ فلپ کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کا لقب کس کو ملے گا؟

شہزادہ فلپ کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کا لقب ان کے سب سے چھوٹے بیٹے، ارل آف ویسیکس شہزادہ ایڈورڈ کو منتقل ہوگا لیکن یہ اس وقت ممکن نہیں ہو سکتا جب تک  ملکہ برطانیہ اپنا تخت شہزادہ چارلس کو منتقل نہ کر دیں۔

شہزادہ ایڈورڈ اور سوفی رائس جونز نے 1999ء میں شادی کی، اُس وقت انہیں ویسیکس کا ارل اور کاؤنٹس کا لقب دیا گیا تھا لیکن اب بکنگھم پیلس نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایڈورڈ ایک دن اپنے والد کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کی حیثیت سے کامیاب ہوجائیں گے۔

شہزادہ ایڈورڈ کو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ ڈیوک آف ایڈنبرگ کے ایوارڈ پروگرام میں ان کے فلاحی کام اور ان کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کیا گیا تھا، ایڈورڈ ڈیوک آف ایڈنبرا انٹرنیشنل ایوارڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

جارج ششم نے جب 1947ء میں فلپ کو یہ لقب دیا تھا تو اس وقت جاری کردہ پیٹنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوک کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے، پرنس آف ویلز،پرنس چارلس کو ڈنک آف ایڈنبرا کا خطاب ملا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب شہزادہ چارلس کو ملکہ برطانیہ کا تخت حتمی طور پر منتقل ہونے کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کا لقب شہزادہ ایڈورڈ کو دیا جائے گا۔

شاہی محل نے 1999ء میں اس بارے میں بتا دیا تھا  اور ملکہ، پرنس فلپ اور اُن کے بیٹے چارلس نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایڈورڈ کو مقررہ وقت پر ڈیوک آف ایڈنبرا کا لقب دیا جائے گا۔

اس طرح شہزادہ ایڈورڈ کی اہلیہ، کاؤنٹس آف ویسیکس سوفی رائس جونز کو ڈچز آف ایڈنبرا کا لقب مل جائے گا، یہ ایک اعزازی لقب ہوگا جو کہ اس سے قبل ملکہ کے پاس تھا۔

تازہ ترین