• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان انجمن تاجران نے 6 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

آل پاکستان انجمن تاجران نے کاروباری طبقے کے ٹائم میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک بلا ناغہ کاروبار کرنے دیا جائے، ہفتہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے ایک دن پہلے رش بڑھ جاتا ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ پیک آورز میں شام 6 تا 10 کاروبار بند کرنا تاجروں کا معاشی قتل ہے، کاروباری طبقہ ان پیک آورز میں سب سے زیادہ منہگی بجلی خریدتا ہے، پچھلے ادوار میں ثابت ہوچکا کہ کم ٹائم میں آخری گھنٹہ خطرناک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس وقت ملک کو چلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ملک کے تمام ادارے اربوں روپے خسارے میں ہیں، تمام سرکاری اداروں میں لاکھ روپے سے اوپر تنخواہیں آدھی کی جائیں۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کرایہ دار تاجروں کیلئے کرائے میں50 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن جاری کریں۔

تازہ ترین