الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی دستاویزات فراہم کیئے جانے کی اکبر ایس بابر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی ریگولر ورکنگ ڈیز میں صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک کام کرے۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فریقین ایک ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک ایک مالی ایکسپرٹ کمیٹی کو فراہم کریں۔
الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی مئی کے آخر تک کام مکمل کرے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 6 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔