• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور کیسے اپنے بیٹے پر نظر رکھتے تھے؟ ابھیشیک نے کہانی بتادی

آنجہانی بھارتی اسٹار رشی کپور بھی دیگر والدین کی طرح اپنے بیٹے رنبیر کپور پر نظر رکھا کرتے تھے۔ 

اس حوالے سے ابھیشیک بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران باپ اور بیٹے کے اس پیارے رشتے کے بارے میں بات کی۔ 

انھوں نے بتایا کہ ہم ایک مرتبہ شوٹنگ کے لیے شملہ میں موجود تھے، تو میں ان کے کمرے میں گیا، کیونکہ میری صبح میں ان کے ساتھ بیٹھنے اور کافی پینے کی عادت تھی۔

 انھوں نے بتایا کہ جب میں ان کے کمرے میں داخل ہوا تو وہ لنگی پہنے ہوئے تھے اور اپنا کمپیوٹر استعمال کر رہے تھے، مجھے ان کا یہ انداز بہت ہی معصومانہ لگا۔ 

ابھیشیک کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں تو انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ چٹ چیٹ ویب سائٹ دیکھ رہے ہیں، ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف یہی طریقہ ہے جس سے میں یہ بتاسکتا ہوں کہ اس وقت رنبیر کیا کر رہا ہے۔ 

انھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر میں نے محسوس کیا کہ یار یہ شخص تو بہت ہی اعلیٰ ہے، اس میں کوئی دکھاوا نہیں، یہ بس یہ جاننے کے لیے کہ ان کا بیٹا کیا کر رہا ہے، یہ ویب سائٹ کی پیروی کر رہے ہیں۔ 

ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ انھیں یہ سب دیکھ کر بہت ہی اچھا لگا تھا۔

تازہ ترین