• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ  مجھے احساس ہے کہ ہر روز اپنی تصویر اخبار میں دیکھنا اُن کی ذہنی صحت کے لیے درست ثابت نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورت کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نےکہا کہ میں فلم انڈسٹری اداکاری کرنے آئی ہوں، تصویر بنوانے یا لگوانے کےلیے نہیں۔

ہما قریشی نے کہا کہ ایئر پورٹ یا جم کے باہر، ادھر، اُدھر یا اخبار میں تصویر لگنا میری ذہنی صحت کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے میں نے ارادتاً خود کو تصویر بنوانے اور لگوانے سے دور کرلیا ہے۔


بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم بطور خواتین اپنے لیے سخت ہیں، میڈیا کا طرزعمل بھی سخت ہے، لیکن ہمارا اپنے متعلق رویہ میڈیا سے بھی زیادہ سخت ہے۔

ہما قریشی نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس محسوس کیا کہ ہمیں اپنے حوالے سے گفتگو کے دوران مہربان اور منفی باتوں سے دور رہنا چاہیے۔

انہوں نے 2020ء کو روبوٹ قرار دیا اور کہا کہ ذہنی و جسمانی سمیت ہر طرح سے روبوٹ بنی ہوئی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ میں پہلے سے زیادہ فریش ہوں اور اب وہ غلطیاں نہیں دہرانا چاہتی جو پہلے کرچکی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ میں جب بھی باہر جاتی ہوں تو یہ نہیں سوچتی کہ کیسے لگ رہی ہوں، اس لیے میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری تصویر لے، اس میں غلط اینگل بھی ہوسکتا ہے، تصویر کھینچنے والا تو فوٹو لے کر آگے بڑھ جائے گا پھر اس پر ناگوار قسم کی باتیں کی جائیں گی۔

34 سالہ اداکارہ جو اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرنے سے دریغ نہیں کرتی کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی کوئی میری ایئر پورٹ پر یا گھر میں تصویر لے اور اس پر باتیں بنیں، جن سے میں متاثر ہوں یا میرا دن خراب گزرے۔

ہما قریشی گینگ آف واسیپور، ایک تھی ڈائن، ڈیڑھ عشقیہ، جولی ایل ایل بی جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں نے کہا کہ میں کام کرنا چاہتی ہوں، گھر پر رہوں، کتابیں پڑھوں، ساحل پر جاؤ اور اپنے کتے کے ساتھ وقت گزاروں۔

تازہ ترین