پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رہائشگاہ کی127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی اراضی موضع مانک میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔
پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان نے پنجاب اوقاف کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
شریف خاندان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت جاتی امراء گرانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کررہی ہے۔