• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشیاں کرنے لگے

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی /جنگ نیوز )2014کی غزہ جنگ میں لڑنے والے 26 سالہ سابق فوجی کی خود سوزی سے زخمی ہونے کے واقعے نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیلی فوج میں اہلکار ذہنی دبائو کا شکارہورہے ہیںجس کے بعد خودکشی کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں، اے ایف پی کے مطابق یہ نوجوان نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔

اتزیک سیدیان پیر کو تل ابیب کے قریب زخمی فوجیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے قائم دفتر میں گیا اور وہاں خود پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لی۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا ’شدید ذہنی دباؤ کے باعث کیا۔‘

انہیں ایک قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا اور ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ان کا ’جسم بری طرح سے جل چکا ہے اور حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن ہاہو نے کہا ہے کہ انہیں اس واقعے سے صدمہ پہنچا ہے

تازہ ترین