کراچی (ٹی وی رپورٹ) سنیئر رہنما پیپلز پارٹی بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ لندن کے پاس سب ووٹرز ہیں، نیب ایک ناکام ادارہ ہے اس حد تک یہ کہا جاسکتا ہے کہ صلاحیت کی کمی اس ادارے میں پائی جاتی ہے۔ مقدمے میں دو چیزیں ہوتی ہیں ایک تحقیق ، ثبوت ہوتا ہے اور دوسری چیز ہوتی ہے جو ثبوت اور تحقیق اکٹھی ہوئی ہے وہ عدالت کے روبرو چند قواعد کے مطابق پیش کرنا اس معاملے میں نیب ناکام ہے۔ ٹی ٹیوں کے معاملات میں جو چیزیں اکٹھی کر رکھی ہیں وہ بہت زیادہ ہیں مختصر یہ کہ استغاثہ کے پاس بہت مواد موجود ہے لیکن ان کے پاس صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری سے دس دن پہلے اگر ملزم کو نوٹس دیا جائے تو یہ مناسب نہیں ہے۔نواز شریف جب وزیراعظم تھے تب ایف بی آر کا چیئرمین کیسے اُن سے پوچھتا کون سے ملک میں ایسا ہوتا ہے۔ آج کل نوازشریف اور مریم نواز خاموش ہیں کوئی بھی جارحانہ بات سلیکٹر کے حوالے سے نہیں ہو رہی ہے۔یہ جو کہا جاتا ہے کہ ڈیل شہباز شریف نے کی ہوگی شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ لندن کے پاس سب ووٹرز ہیں ، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم ابھی تک نہیں چھوڑی ہے۔شوکاز ماتحت کو دیا جاتا ہے، شاہد خاقان کو بہت شائستہ آدمی سمجھتا تھا یہ سمجھتے ہیں جیسے پیپلز پارٹی ماتحت ہے ۔