ریاض(جنگ نیوز )سعودی عرب نے ایران کی جانب سے یورینیئم افزودگی کو 60 فیصد تک بڑھانے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ایران کو جوہری پروگرام سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو توسیع دینے کے عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 60 فیصد تک یورینیئم افزودگی کے اعلان پر تشویش ہے۔