• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک قانون میں ترمیم کا آرڈیننس پبلک کیا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرڈیننس اجراء کے بعد اْسے چھپانا پی ٹی آئی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) قانون میں ترمیم کا آرڈیننس پبلک کرے۔انہوں نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے، جسے پبلک کرنا ہوتا ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے آرڈیننس کی کاپی مہیا کرنے سے انکار کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ آرڈیننس اجرا ء کے بعد اسے چھپانا اس حکومت کی عادت بن گئی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ ا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا تابع محکمہ بن گیا ہے۔

تازہ ترین