کوئٹہ(پ ر)کیسکو انجینئرز آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر مجیب مری جنرل سیکرٹری کلیم اللہ جوگیزئی نائب صدر عبدالسلام مینگل سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوسع خان کاکڑ اور دیگر عہدیداروں نے منگچر میں کیسکو کے عملے کوتشدد کانشانہ بنانے اور کرین کے شیشے توڑنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کوجلد گرفتارکیاجائے انہوںنے مطالبہ کیاکہ مستقبل میں کیسکو عملے کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔