• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی جنوبی افریقا میں عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعریف کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنانے اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

یونس خان نے اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم کی سنچری بنانے کے فوراً بعد کے خوشی کے لمحات کی تصویر بھی شیئر کی۔

ٹوئٹر صارفین نے قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر بیٹنگ کوچ یونس خان کی بھی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین