• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت کا 6 فیصد اشرافیہ پرخرچ ہوتا ہے، یو این ڈی پی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کے تقریباً دو ہزار چھ سو ساٹھ ارب روپے اشرافیہ پر خرچ ہوجاتے ہیں۔

یواین ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کا 6 فیصد اشرافیہ پرخرچ ہوتاہے، طاقتور گروپ اپنے حصے سے زیادہ کے حصول کےلیے اختیار استعمال کرتےہیں۔

یواین ڈی پی کی نائب سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کےارکان سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے رپورٹ کو درست قرار دیتے ہوئے اس پر اقدامات کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

یواین ڈی پی پاکستان کے سابق ڈائریکٹر مارک آندرے فرینچ کا کہناہے کہ ملک میں اہم تبدیلی اس وقت آسکتی ہے جب بااثرافراد ، سیاست دان اور دولت مند، قوم کے مفاد کے لئے قلیل مدتی ، انفرادی اور خاندانی مفادات کی قربانی دیں۔

تازہ ترین