• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 دن اسکول کھولنے کی تجویز پرغور کریں گے، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہفتے کو اجلاس میں 2 دن اسکول کھولنے کی تجویز پر غور کریں گے۔

 کورونا وائرس کی وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد نے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تعلیمی ادارے کھولنے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو بھی کی گئی۔

وفد نے اسد عمر سے حکومتی اعلان کردہ ریلیف پیکیج کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا۔

اسد عمر نے کہا کہ امدادی ریلیف پیکیج کی سمری فوری تیار کرکے تعلیمی اداروں کیلئے سہولت کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے بند ہونے والے نجی تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین