• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک سندھ کے امیر کا قیادت سے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ


تحریک لبیک سندھ کے امیر رضی سید نے قیادت سے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

رضی حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دینگے۔

 ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے کہا کہ مسائل سڑکوں پر نہیں بات چیت سے حل ہوں گے۔

 رضی حسینی نے کہا کہ جہاں بھی احتجاج ‏ہو رہا ہے ختم کرکے قیادت سے رجوع کیا جائے، ملک میں افراتفری کے باعث کئی بے گناہ ‏جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

امیر ٹی ایل پی سندھ نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو قوم سعد رضوی ‏سے مایوس ہوجائےگی۔

تازہ ترین