وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بہت تنظیموں پر پابندی لگی لیکن ان کا مکمل خاتمہ نہ ہوا، تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ آئینی و قانونی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کالعدم جماعتیں دوسرے نام سے نہ آئیں۔
نورالحق قادری نے کہا کہ میرے خیال میں تحریک لبیک پاکستان کے کچھ فالوورز رہیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک لبیک کو جڑ سے اکھاڑنا ریاست کا فیصلہ پہلے ہے اور حکومت کا بعد میں، تمام اسٹیک ہولڈرز ریاستی و حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں۔