• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ناکام

ریاض(جنگ نیوز )حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو ناکام بنادیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا، حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون فائر کیے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

تازہ ترین