جھنگ (نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت میں آج بھی مافیاز بیٹھے ہیں جو غریب کو غریب تر کرنے میں مصروف ہیں حکومت کو تحریک لبیک کے ساتھ کئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے تھی۔موجودہ حکومت خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ آج کل وزیر اعظم کی باڈی لینگویج ان کی زبان کا ساتھ نہیں دے رہی ۔ حکومت نے آج تک عوام سے جتنے وعدے کئے سب سراب لگ رہے ہیں۔ جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں بھی مافیاز یا مافیاز کے نمائندوں کو ٹکٹ دیئے گئے۔ معیشت کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ حکومت کے لئے آئینہ ہے۔موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔