• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم اور لاکھوں کے ڈاکے، چوری کی بھی متعدد وارداتیں

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دو گاڑیوں 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو کاریں اور تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ سول لائن کو صابر خلیل نے بتایاکہ 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 40ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد عتیق نے بتایاکہ فیصل کالونی میں گلی نمبر12 چکی کے پاس نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر مجھ سے 40ہزار روپے اورموٹرسائیکل نمبرآرآئی این 9434 چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ نصیرآبادکو ولی اللہ خان نے بتایا کہ میں اورظہیرخان لوہے والے پل کے پاس کھڑے تھے کہ 3 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 39ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد وسیم نے بتایا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رہائشی کمرہ میں سویا ہوا تھاکہ3 نامعلوم مسلح ملزم کمرے میں داخل ہوئے اور ہم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ،15ہزارروپے اور3موبائل چھین کرفرار ہوگئے ۔تھانہ نصیرآبادکو محمد وسیم نے بتایا کہ میں ورکشاپ کے اندر رہائشی کمرہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود تھا کہ3 مسلح افراد آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے4 موبائل فون اور 15ہزارروپےلےکر فرار ہو گئے ۔تھانہ وارث خان کو ابرار احمد نے بتایا کہ اپنا باربی کیو سنٹربند کر کے گھر آرہا تھا کہ لاٹو محلہ کراس کر کے گلی میں 2 موٹرسائیکل سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پر س چھین کرفرارہوگئے، جس میں 60ہزارروپے ، شناختی کارڈ ، بائیک نمبرآرآئی این -4443 کی کاپی ، 2موبائل تھے ۔تھانہ مورگاہ کو شاہ رخ عباسی نے بتایا کہ میں گالف کلب کے سامنے سے گھر کی طرف جارہا تھا کہ2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2500روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ روات کو ملک تصور نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوارتین افرادگن پوائنٹ پرمجھ سے دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے، ایک پر س جس میں 2 اے ٹی ایم کارڈز، 2 یوایس بی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی کو محمد رضوان نے بتایا کہ دوران خریداری راجہ بازار سے میرا موبائل کسی نے چوری کرلیا۔تھانہ پیرودھائی کو مظفر علی نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس میں ملازم ہوں،صبح گھر سے سپیشل ڈیوٹی فیض آباد کے لئے نکلا،دن کو ہمسایوں نے فون کرکے اطلا ع دی کہ گھر کا دروازہ کھلا ہے،گھر پہنچا تو گھر سے 3 لاکھ روپے اور پسٹل 30 بورغائب تھاجوکوئی چورلے گیا۔تھانہ وارث خان کو غلام نور خان نے بتایا کہ لنڈابازارکے ہوٹل میں بطور ویٹر کام کرتا ہوں ہوٹل میں گاہکوں کو چائے دے رہا تھا کہ میرا موبائل کوئی نامعلوم چور اٹھا کر لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو دانیال نے بتایا کہ اپنے دوست نذیر سے ملنے بوائز ہال میں گیا جہاں آنکھ لگ گئی تو نامعلوم ملزم موبائل اٹھا کر بھاگا جس کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ باہر سے کنڈی لگا کر بھاگ گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اسامہ واصف نے بتایا کہ چاندنی چوک الائیڈ بینک کے پاس کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عدنان احمد نے بتایا کہ مری روڈ شمس آباد میں فون سن رہا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حسیب الرحمن نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ تھانہ صادق آبادکو قاضی خاور نے بتایا کہ مسجد کے اندر سے ایمپلی فائر اور غلے سے 5ہزار روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو عبدالقادر نے بتایا کہ کمرے سے میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو محمود خان نے بتایا کہ میٹرو شوز کے سامنے دونامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کینٹ کو محمد نعیم نے بتایا کہ سٹیشن موڑ ٹیکسلا سٹینڈ سے کسی نامعلوم چور نے میری جیب کاٹ کرمیرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ نصیرآبادکو حمیر حیات نے بتایاکہ میری گاڑی سے میرا موبائل اور 39ہزارروپے کسی نامعلوم شخص نے چوری کرلئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد ذوالفقار رند ھاوا نے بتایاکہ دوران چیکنگ و پڑتال سامان پروجیکٹ سریا کچھ کم پایا گیا جسکی پڑتال عمل میں لائی گئی تو معلوم ہوا تقریباً 20 من سریا غائب پایا جو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو شکیل احمد خان نے بتایاکہ نامعلوم چور میری دکان سے 50ہزارروپے اور موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو زبیرحسین نے بتایا کہ دوران سفر کسی نامعلوم شخص میری جیب سے نقدی اور موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد فہد نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر سے چھ پنکھے، 2فانوس، چارپائی، کرسیاں، کپڑے، کارپٹ،3 باتھ رومز کا مکمل سامان، پرفیومز، ٹینکی اور گٹر کے ڈھکنے، ڈنر سیٹ، واٹر سیٹ، اور تمام کچن کا سامان اور گفٹ وغیرہ کل مالیتی 2 لا کھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مورگاہ کو زمرد رشید نے بتایاکہ عدیل عرف سائیں،چودھری فیضان اور محمد اسماعیل میرے گھر کی چھت پر موجود 50 کبوتر مالیتی 3 لاکھ روپے اور کبوتروں کے کمرے میں میرے رکھے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو طیب شکیل نے بتایاکہ کسی نامعلوم شخص نے میری د کان سے موبائل چوری کرلیا۔ تھانہ مری کو ملک عاقب نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکاتالہ توڑکر 97ہزارروپے طلائی 13تولے چوری کر کے لے گئے۔ دریں اثناء تھانہ سبزی منڈی کے علاقےکشمیر ہائی وے پر محمد بخش سے چار افراد نے نقدی اور زیورات مالیت 7 لاکھ 50 ہزار روپے چھین لئے ،تھانہ انڈسٹر یل ایریا کے علاقے آئی ایٹ تھری میں فواد علیم سے دو مسلح افراد نے نقدی اور پسٹل لائنسی مالیت 45 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ بنی گالہ کے علا قے بنی گالہ میں نا صر خان کے گھر میں گھس کر تین نامعلوم افراد نے نقدی ،زیورات ،دو موبائل اور گھڑی مالیت 4 لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر چلتے بنے ،تھانہ آئی نائن کے علا قے ایچ نائن میں محمد ظہیر کی کار ایل ڈبلیو او 9791 چوری کر لی گئی ،تھانہ سہالہ کے علا قے سیاکی میں اعجاز کی کار ایل او ایف 364 ، تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن میں محمد آصف نواز کا موٹرسائیکل آر آئی کے 4606 ،تھانہ آبپارہ کے علا قے جی سیون فور میں محمد عثمان کا موٹرسائیکل آر آئی کیو 7159 ،تھانہ گو لڑہ کے علا قے جی 13 فور میں یاسر محمود کا موٹرسائیکل بی ایف پی 347 چوری کر لیا گیا ۔ تھانہ سہالہ کے علا قے جی ٹی روڈ پر محمد وقاص کی دکان سے نقدی ،دو ایل ای ڈیز اور موبائل فون مالیت 6 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،آبپارہ پولیس نے منظور حسین کی رپورٹ پر محمد شفیق کے خلاف 60 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین