• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی گوہر آباد میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کلی گوہر آباد میںبجلی کی مسلسل بندش عوام دشمن اقدام ہے اہل علاقہ کو ملک کاشہری سمجھا نہیں جاتاشاید اس لیے کیسکو وہاں بجلی فراہم نہیں کررہا عوام مصائب کا شکارہیں جبکہ پی بی 32کا ایم پی اے انتخابات کے بعد لاپتہ ہے الیکشن میں قوم پرستی کے بڑے دعوے کرنے والوں نے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جو افسوسناک اورقابل مذمت ہےترجمان نے کہاکہ کلی گوہر آباد میں بجلی کی فراہمی کئی ماہ سے بند ہے جس کی بحالی کیلئے لوگوں نے متعدد بار ایم پی اے کے گھر اورکیسکو آفس کا چکرلگایا لیکن تاحال دادرسی نہیں ہوسکی ترجمان نے کہاکہ رمضان میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔
تازہ ترین