• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخواست گزار کی بیوی بیٹی کو 22 اپریل تک بازیاب کریں، ہائیکورٹ کا پولیس کو حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس وحید احمد خان نے جلہ آرائیں کے رہائشی نذر حسین کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور مغویوں کو بازیاب نہ کرنے پرپولیس کو 22اپریل تک مغویوں کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں نذر حسین  نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تین افراد نے ان کے موکل کی بیوی اور پانچ سالہ بچی کو فروری کے پہلے ہفتے میں اغوا کیا۔
تازہ ترین