• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

212 من چرس کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزمان ہائیکورٹ سے بری

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے 212 من چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا پانے والے دو ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزمان نعیم احمد اور محمد اختر نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف تھانہ صدر چیچہ وطنی نے جنوری 2014 کو مقدمہ درج کیا جس میں 212 بارہ من چرس برآمد ہونے کا الزام تھا ، جنوری 2016 کو ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نےعمر قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سزا سنائی تھی تام عدالت نے سزاکالعدم قراردے کرملزمان کو بری کردیا۔
تازہ ترین