حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔
دوسری جانب سے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی، کوئی بات نہیں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔