• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی جانتی ہے اُس نے پی ڈی ایم کا اعتماد کیسے بحال کرنا ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کو اب پیپلز پارٹی پر اعتماد نہیں رہا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی پی اپوزیشن اتحاد کا اعتماد بحال کرتی ہے تو اُسے اگلے اجلاس میں بلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی نے اعتماد توڑا ہے، اس لیے وہ جانتی ہے کہ اُس نے پی ڈی ایم کا اعتماد کیسے بحال کرنا ہے۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اتنی چھوٹی سی کرسی کے لیے اعتماد توڑسکتی ہے تو بڑی کرسی کے لیے کیا کچھ نہیں کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی پی وقار کی ساتھ سیاست کرے، اگر وہ وضاحت دینا چاہتی ہے تو بتائے پھر ہم اُسے اجلاس میں بلالیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دینے کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں کووٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں، پی ڈی ایم کا سفر جاری رہے گا کیونکہ اس کا مقصد بڑا ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے معافی کے مطالبہ ایسے ہی دیکھتے ہیں، جیسے انہوں نے پی ڈی ایم کے شوکاز کو دیکھا تھا۔

تازہ ترین