بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے پہلی مرتبہ اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
کرینہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں سیف علی خان اور اُن کے دونوں بیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان اپنے بڑے بیٹے تیمور کے ہمراہ محبت بھری نگاہوں سے چھوٹے بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔
تصویر میں کرینہ اور سیف کے چھوٹے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ بالی ووڈ اداکارہ نے بیٹے کے چہرے پر ایموجی لگایا ہوا ہے۔
کرینہ کپور نے باپ بیٹوں کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا ویک اینڈ ایسے گُزرتا ہے۔‘
بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کا ویک اینڈ کیسے گُزرتا ہے؟‘
کرینہ اور سیف کے مداح اُن کے چھوٹے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صرف 50 منٹ میں کرینہ کی اس پوسٹ پر تین لاکھ 21 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔