• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کی چھوٹے بیٹے کیساتھ پہلی تصویر منظرِ عام پر

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں سیف علی خان کی بہن صبا علی خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

صبا علی خان نے انسٹا اسٹوری میں تین تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

فوٹو کولاج میں ایک تصویر کرینہ اور سیف کے بیٹے کی ہے جس میں اُن کے صرف ہاتھ نظر آرہے ہیں۔

ایک تصویر میں کرینہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اگلی تصویر میں سیف علی خان کی گود میں اُن کا چھوٹا بیٹا ہے۔

صبا علی خان نے یہ خوبصورت فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ایک ماہ مکمل۔‘

اُنہوں نے اپنے بھائی اور بھابھی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔

تازہ ترین