• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سپر ماڈل ، اداکارہ ، وی جے اور گلوکارہ عروا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر ڈرامے ’ میری پاس تم ہو‘ میں انہیں ایک کردار آفر ہوا تھا جسے وہ پورا نہیں کر پائی تھیں جو کہ اب اُن کا سب سے بڑا پچھتاوا بن چکا ہے ۔

عروا حسین کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں  وہ  ڈرامے ’ میری پاس تم ہو ‘ سے متعلق بات کر رہی ہیں ۔


عروا حسین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں ’ انہیں ایک کردار آفر ہوا تھا جس کے انہوں نے متعدد سین بھی عکس بند کروا لیے تھے مگر پھر ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے سبب وہ اُس کردار کو مکمل نہیں کر سکی تھیں جو کہ اُن کا اب سب سے بڑا پچھتاوا ہے ۔‘

واضح رہے کہ عروا حسین کو آفر ہونے والا ٹیچر کا کردار بعد ازاں معروف اداکارہ حر ا مانی نے ادا کیا تھا ۔

تازہ ترین