• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ 179میگا کرپشن مقدمات میں سے 63 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ 95 بدعنوانی کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے 1269ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

تازہ ترین