• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دے د یا


جنوبی افریقا نے چوتھے ٹی 20 میں پاکستان کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دےد یا ہے، گزشتہ میچ میں 203 رنز بنانے والی میزبان ٹیم اس بار 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف، حسن علی اور حارث روف نے جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا ہدف سیٹ کرنے سے روک دیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے ڈین ڈرڈیوسن 52 اور یانیمن ملان 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔


 اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقاکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز بھی جیتنے کی ٹھان لی، اس لیے انہوں نے گزشتہ میچ کے فاتح الیون میں کوئی تبدیلی نہیں۔

گرین کیپ کی طرف سے بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اتریں گے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان میں 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بابراعظم الیون کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

بابراعظم نے گزشتہ میچ میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا، اُن کا ساتھ اوپنر محمد رضوان نے بخوبی ادا کیا اور 73 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

تازہ ترین