• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کی آواز میں ’قصیدہ بردہ شریف‘ مداحوں میں مقبول

پاکستانی ڈراموں کے  معروف اداکار  عمران عباس نے خوب صورت کلام ’قصیدہ بردہ شریف‘ کی اپنی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔


اس ویڈیو کو ترکی کے خوب صورت مقامات پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن خود عمران عباس نے دی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے قصیدہ بردہ شریف کی نئی ویڈیو کا تذکرہ کیا ہے۔

تازہ ترین