شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پاکستان پیچھے نہیں بہت پیچھے رہ گیا۔
دنیا کے 123 ملکوں میں پاکستان کا 120 نمبر ہے، بھارت تو پاکستان سے آگے ہے ہی کئی اور ممالک بھی آگے بڑھ گئے۔
پاکستان سے نکل جانے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا، بنگلادیش، روانڈا، گھانا اور نائیجریا بھی شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسینیشن کا عمل اسرائیل میں جاری ہے، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی۔