• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: ایک کروڑ 89 لاکھ کی جعلی سگریٹ ضبط


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس راولپنڈی نے1 کروڑ 89 لاکھ روپے مالیت کی جعلی سگریت ضبط کرلی۔

ایف بی آر نے کامیاب آپریشن کرکے 6 سو کاٹنز میں موجود 1 کروڑ 89 لاکھ روپے مالیت کی جعلی سگریٹ ضبط کر لی، ان کارٹنز میں کل 60 لاکھ سگریٹس تھیں۔

ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر اشفاق احمد نے راولپنڈی آر ٹی او کا دورہ کیا اور سینئر افسران اور آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کیا۔


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2021 سے ملک بھر میں تمباکو کی پیداوار کی نگرانی کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کر دیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 ٹرکوں پر لدے غیر قانونی اور جعلی سگریٹ کے کارٹنز قبضے میں لیے ہیں، جس میں مختلف برانڈز کے 600 کارٹنز تھے۔

ضبط شدہ سگریٹ کی مارکیت قیمت 1 لاکھ 89 لاکھ روپے ہے جبکہ اس اقدام سے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے کی ڈیوٹیز اور ٹیکس چوری ہونا تھی۔

تازہ ترین