• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019 میں لیک، فضا میں پرواز کرتی تصویریں اصل تھیں، پینٹاگون


امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 2019 میں فضا میں پرواز کرتی جس چیز کی تصویریں لیک ہوئی تھیں وہ اصل تصویریں تھیں۔

پینٹاگون کے مطابق 2019 میں فضا میں پرواز کرنے والی ایک تکونی سی چیز کی یہ تصویریں اور ویڈیو امریکی بحریہ کے اہل کاروں نے بنائی تھیں۔

امریکی ٹی وی سی این این کو ایک بیان میں پینٹاگون کی ترجمان سُو گف نے کہا کہ امریکی بحریہ نے فضا میں پرواز کرنے والی تین مزید نامعلوم چیزوں کی تصاویر بھی بنائی تھیں۔


انھوں نے کہا کہ پینٹاگون ایسی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے سال اگست میں ایک ٹاسک فورس بنائی گئی تھی، جس کے ذمے فضا میں موجود نامعلوم اجسام کی تفتیش ہے۔ یہ ٹاسک فورس ان مشاہدات کا تجزیہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین