• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا یوتھ پروگرام کیلئے 5ہزار اسٹکس خریدنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےمستقبل میں فیڈریشن میں کسی بھی عہدے کی تقرری یا چیزوں کی خریداری کے لئے میڈیا میں اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف نےبذریعہ اشتہار یوتھ ہاکی ڈیولمپنٹ پروگرام کے لئے پانچ ہزار ہاکی اسٹکس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ ہاکی ( اسٹکس) یوتھ پروگر ام کے تحت مختلف اضلاع کے کلبوں میں تقسیم کی جائینگی،تاہم ہاکی اولمپئن فورم نے کہا ہے کہ آئندہ سال انتخابات ہیں ہاکی اسٹکس کی مفت تقسیم بھی انتخابی عمل اور ووٹ حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

تازہ ترین