• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ویسٹ میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس کے مطابق شہر میں موجودہ حالات کی پیش نظر امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ضلع ویسٹ پولیس کے افسران اور جوانوں نے ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کی قیادت میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔فلیگ مارچ میں ضلع ویسٹ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او، 10 پولیس موبائل اور آر آر ایف کی بھاری نفری نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ ضلع ویسٹ کے علاقہ اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر سے شروع ہو کر براستہ سیکٹر نمبر دس، اردو چوک، اسلام چوک، شاہ فیصل چوک، ڈسکو موڑ، 13 نمبر بس اسٹاپ، 12 نمبر، Z.M.C اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ایس ایس پی آفس ویسٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

تازہ ترین